turky-urdu-logo

پاکستان کی جانب سے پچاس ہزار امدادی خیمے ترکیہ پہنچ گئے

پاکستان کی جانب سے دوست ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے 36 ویں پرواز زلزلہ متاثرین کی امداد لے کر ترکیہ پہنچ گئی۔ پاکستان نے خصوصی فلائٹ کے ذریعے پچاس ہزار خیموں سمیت دیگر امدادی سامان زلزلہ متاثرین کو پہنچایا۔ پاکستان حکام کے مطابق ہر جہاز سے 100 ٹن کا سامان ترکیہ پہنچایا گیا۔
11 مارچ 2023 کو شروع ہونے والے "خصوصی فلائٹ آپریشن” کے ذریعے پچاس ہزار خیمے زلزلہ زدہ علاقوں تک پہنچائے گئے ہیں۔ ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان میں فیکٹریاں موسم سرما، پانی اور فائر پروف ٹینٹ کی بڑے پیمانے پر پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر تینوں ٹرانسپورٹ روٹس یعنی فضائی، زمینی اور ریلوے ٹریک استعمال ہو رہے ہیں۔
اس خصوصی پرواز کے سلسلے کے علاوہ، 36 ہوائی جہاز ترکیہ میں امدادی سامان لے کر آئے ہیں
مزید برآں، امدادی سامان استنبول کے لیے پی آئی اے کی معمول کی پروازوں کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، فروری کے مہینے میں 21 ٹرکوں کے قافلے نے تقریباً 275 ٹن امدادی سامان ملاطیا تک پہنچایا۔ زلزلے سے متعلق امدادی سامان لے کر تین بحری جہاز بھی مارچ کے تیسرے ہفتے میں ترک بندرگاہ مرسین پہنچیے تھے۔

Read Previous

ترک پارلیمانی کمیشن نے فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی منظوری دے دی

Read Next

ڈنمارک میں قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی،ترکیہ کی شدید مذمت

Leave a Reply