turky-urdu-logo

ہم تمام ممالک  کو ترکیہ کے زیرو ویسٹ منصوبے پر عمل کرنے کی اپیل کریں گے، امینہ ایردوان

ترک خاتون اول  امینہ ایردوان  اقوام متحدہ کی  جنرل سیکرٹری دفتر کی دعوت پر 30 مارچ کو زیرو ویسٹ   کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے امریکہ روانہ ہو گی ۔

ترک خاتون اول تمام ممالک کو  ترکیہ کے منصوبے زیرو ویسٹ پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کریں گی۔ ترک خاتون ِ اول امینہ ایردوان نے ستمبر 2022 کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گتریس کے ساتھ ملاقات کی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دو طرفہ جدوجہد  کے دائرہ کار میں "گلوبل زیرو ویسٹ میمورینڈم” پر دستخط کئے۔

15 دسمبر 2022 کے اقوام متحدہ جنرل کمیٹی اجلاس میں ترکیہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں  ” قابل تجدید ترقیاتی مقاصد  تک رسائی کے لئے زیرو ویسٹ پر عمل درآمد  کی حوصلہ افزائی  کے عنوان پر  زیرو ویسٹ منصوبے کو  سراہا گیا ۔ اس فیصلے کے ساتھ جنرل کمیٹی نے 30 مارچ کو زیرو ویسٹ کا عالمی دن اعلان کیا۔

خاتون اوّل امینہ ایردوان اس دائرہ کار میں اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری دفتر کے دعوت پر 30 مارچ کو  صفرے کچرے کے عالمی دن کی مناسبت سے متوقع خصوصی نشست میں شرکت کے لئے نیو یارک جائیں گی۔

اپنے دورے کے دوران وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گتریس اور اقوام متحدہ  کی انتظامی ڈائریکٹر برائے قدرتی ماحول میمونہ محمد شریف  کے ساتھ کانفرنس سے خطاب کریں گی  ۔ کانفرنس میں وہ ترکیہ میں نافذالعمل صفر ویسٹ  منصوبے کی تفصیلات بیان کریں گی اور دنیا بھر میں اس نئے منصوبے پر عمل پیرا کرنے کی  اپیل کریں گی۔ اس دورے میں ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو بھی ان کے ہمراہ امریکہ جائیں گے

Read Previous

ترک ہلال احمرکی جانب سے رمضا ن المبارک کے دوران 19ملین لوگوں کی مدد کا عزم

Read Next

ترکیہ اپنے آبی وسائل کی حفاظت جاری رکھے گا،صدر ایردوان

Leave a Reply