ترک وزیر خارجہ کی مصری ہم منصب سمیع شکری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارک باد دی۔ ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے مصری ہم منصب کو دوبارہ ترکیہ دورے کی دعوت دی
گزشتہ ہفتے ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے مصر کا دورہ کیا اور سمیع شکری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں وزراء نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، اور سفارتی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ ترکیہ اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات مصر میں 2013 کی فوجی بغاوت کے بعد سے دونوں طرف الزامات کی سطح پر رہے ہیں جس نے آنجہانی صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ دیا تھا۔ ترک وزیر خارجہ 11 سالوں میں ترکیہ کی جانب سے مصر دورہ کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں
Tags: ترکیہ آمد مصری وزیر خارجہ
