turky-urdu-logo

زلزلہ زدہ علاقوں میں اب تک چار لاکھ سے زائدخیمے لگا دئیے گئے ہیں ، فواد اوکتے

ترک نائب صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد سے اب تک متاثرین کے لیے 500 سے زائد مقامات پر خیمے اور کنٹینرز لگا دئیے گئے ہیں ۔  انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً  3 سو سے زائد علاقوں کو خیمہ شہروں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں  چار لاکھ  37 ہزار خیمے شامل ہیں اسی طرح 2 سو 40 مقامات پر  21 ہزار سے زائد کنٹینرز لگائے گئے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ترک ڈیزاسٹر  مینجمنٹ کی جانب سے زلزلہ متاثرہ  صوبوں کو 30 ملین لیرا  جبکہ سرکاری اداروں اور مختلف تنطیموں کی جانب سے 22 ملین لیرا بھیجے گئے۔ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 2 ملین سے زائد   متاثرین کو مختلف خیموں  ہاسٹلریز، ہوٹلوں، پبلک گیسٹ ہاؤسز، اسکولز میں رہائش کی سہولیات فراہم کی ۔  انہوں نے پریس کانفرنس میں میں کہا کہ زلزلہ  متاثرہ خاندانوں کو 10 ہزار لیرا  بھی  تقسیم کیا گیا ۔

انہوں نے کہا ہم متاثرہ خاندانوں کے  گھروں کو بھی جلد  تعمیر کر دیں  گے ۔ ہمارا مشن  آدیامن میں 500 گھر، 300 گھر  غازی انتیپ، اور حطائے صوبے میں 3 ہزار گھروں کو تعمیر کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے

Read Previous

ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ صوبے آدیامان میں سیلاب نے تباہی مچا دی, 5 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

Read Next

ہماری قوم نے تاریخی تباہی کا سامنا تاریخی یکجہتی سے کیا،صدر ایردوان

Leave a Reply