موسلا دھار بارشوں نے ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں آدیامان اور شانلی عرفہ میں تباہی مچادی ہے۔
سیلاب کی وجہ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ کئی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جا ری ہے۔
موسلادھار بارشوں کی وجہ سے ضلع کے دریائے ایگریکے میں پانی بھر گیا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
سیلابی پانی ضلع توت کے ایک باغ میں لگائے گئے کنٹینر کو بہا لے گیا۔
نعمان ہتیپوگلو، جو آدیامن میں ایک رابطہ کار کے طور پر کام کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ تلاشی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
انکا کہنا تھا سیلاب کے باعث ہمارے ایک شہری کی موت ہو گئی اور ہمارے چار شہری لاپتہ ہیں۔ ہماری ٹیمیں اپنی تلاش کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوسرے لوگوں تک بھی پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ جلد از جلد ان تک پہنچ جائیں گے۔ یہ ایک آفت ہے۔
سیلابی پانی کی وجہ سے مرکزی اتاترک بلیوارڈ اور دیگر سڑکوں اور راستوں پر ٹریفک میں خلل پڑ گیا ہے۔
ترکیہ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی AFAD، پولیس، گینڈرمیری اور میونسپلٹی کی ٹیمیں ان علاقوں کو خالی کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں سیلاب کا خطرہ ہے۔
ادیامان پچھلے مہینے دوہری زلزلوں کی زد میں آیا تھا، جس نے جنوبی ترکیہ کے بیشتر حصے کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور جس میں 48 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
