
ترکیہ اور برونائی دارالسلام نے مختلف شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر ایردوان اور برونائی سے دورے پر آئے ہوئے سلطان حسنال بولکیہ نے دارالحکومت انقرہ میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی کمپلیکس میں اپنے وفود کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور بات چیت کی۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بولکیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر جامع گفتگو کی۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے اپنے معاہدے کی توثیق کے ساتھ سرمایہ کاری کے شعبوں کے بارے میں خیالات کا تبادلہ بھی کیا جس سے ہمارے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت ملے گی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہوں نے ترکیہ اور جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے درمیان دفاعی صنعت، توانائی، سیاحت، صحت کی دیکھ بھال، اسلامی مالیات اور پیداوار جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دو طرفہ معاملات کے علاوہ صدر ایردوان اور بولکیہ نے تازہ ترین عالمی پیش رفت اور فلسطین، روہنگیا مسلمانوں اور اسلامو فوبیا سے متعلق مسائل پر بھی بات کی۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) جیسے علاقائی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے.
سلطان بولکیہ نے 6 فروری کو ملک کے جنوبی علاقے کو لرزانے والے تباہ کن زلزلوں پر ترکیہ اور اس کے عوام کے لیے "گہری تعزیت” کا اظہار کیا۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ حکومت کی کوششوں اور ترک عوام کی ہمت کے ساتھ، ترکیہ ثابت قدم رہے گا اور اس سانحے سے بہت جلدابھرے گا۔
بولکیہ نے کہا کہ ترکیہ اور برونائی کے درمیان دوطرفہ تعلقات 2012 کے بعد سے بہت زیادہ ترقی حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برونائی؛ تعلیم، دفاع، تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔