turky-urdu-logo

پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز کے پاکستانی طلبا و طالبات اور اساتذہ کا ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے ویڈیو پیغام

پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز کے پاکستانی طلبا و طالبات اور اساتذہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے ویڈیو پیغام میں  محبت ہمدردی اور دلجوئی کا اظہار  کیا۔

انکا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کیلیے دعا گو ہیں ۔

ترکیہ میں زلزے کی خبر سن کر ہمیں بہت افسوس ہوا ہم بطور ملک اپنے بھائی ملک ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہمارا دل اور دعائیں آپکے ساتھ ہیں۔

ترکیہ میں گذشتہ ہفتے  7.7 اور 7.6  شدت کے آنے والے زلزلوں نے اب تک 24 ہزار 6 سو 17 افراد کی جانیں لی ہیں اور80 ہزار 2 سو 78 لوگ زخمی ہیں۔

12 ہزار 1 سو 41 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، ریسکیو ٹیمیں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

https://fb.watch/iFIuCn_Uo4/

Read Previous

صدرایردوان سےعالمی رہنماوں کا ٹیلیفونک رابطہ، زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار

Read Next

لیونل میسی بھی ترکیہ کی مدد کو پیش پیش

Leave a Reply