turky-urdu-logo

ترکیہ نے 20 برس میں ترقی کی نئی منزلوں کو طے کیا ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے بلجک میں متعدد منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے صدرایردوان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے لے کر صحت کی دیکھ بھال، تحفظ سے لے کر انصاف تک، نقل و حمل سے لے کرتوانائی تک، زراعت سے لے کر صنعت تک اورکھلیوں سے لے کر سماجی امدادتک ترکیہ نے ہر زمرے میں ترقی حاصل کی ہے۔

ہم نہ تو ہوا میں باتیں کرتے ہیں اور نا ہی جھوٹ بولتے ہیں بلکہ ہم اپنے کہے ہوئے ہر بیان کو حقیقت کی شکل دیتے ہیں۔

ہم نے صرف 20 سال کے عرصے میں اپنے ملک کے اندر متعدد پراجیکٹس متعارف کروائیں ہیں۔

ہم جو بھی کرتے ہیں بھر پور جوش و جذبے سے کرتے ہیں۔

Read Previous

وزیر خارجہ چاوش اوغلو کی مائیک پومپیو کی حالیہ کتاب پر تنقید

Read Next

وزیر خارجہ کی سویڈن واقعہ اور آذربائیجان سفارتخانے حملےکی مذمت

Leave a Reply