
ترکیہ کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی۔
کراچی بندرگاہ ترکیہ کے جہاز کے ذریعے تقریباً 900 ٹن امدادی سامان، جس میں خوراک اور باورچی خانے کی اشیاء، کمبل، گرم کپڑے، صفائی کا سامان اور گدے شامل ہیں لایا گیا۔
کراچی میں ترک قونصل جنرل جمال سانگو نےترکیہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے امدادی سامان جنوبی صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹسوری کے حوالے کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمال سانگو کا کہنا تھا کہ 900 ٹن امدادی سامان لے کر ایک اور جہاز 4 فروری کو کراچی پہنچے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم سیلاب متاثرین کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں آپ اکیلے نہیں ہیں۔ ترکیہ کے لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔
ٹیسوری نے اپنے ریمارکس میں انقرہ کا ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مسلسل مدد کے لیے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی مسائل پر یکساں نظریہ رکھتے ہیں اور آزمائش کی گھڑیوں میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اے ایف اے ڈی کے صوبائی ڈائیرکٹر ابراہیم اور ٹکا کے نمائندے خلیل ابراہیم بھی تقریب میں موجود تھے۔