صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں پبلک سیکٹر میں کنٹریکٹ پر مبنی ملازمین کو مستقل عملے کی پوزیشن کی فراہمی کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

سرکاری شعبے میں کنٹریکٹ پر مبنی ملازمین کو مستقل عملے کا درجہ دینے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے صدر ایردوان کا کہناتھا کہ میں ایک خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اطلاق کریں گے۔ نیز تمام پنشن بشمول ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

