turky-urdu-logo

پاکستان نے ساؤتھ ایشین کیڈیٹ کراٹے چیمپئن شپ میں 7 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والی چھٹی ساؤتھ ایشین کیڈٹ جونیئر انڈر 21 اور سینیئر کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کراٹے کاز کی غیر معمولی کارکردگی، سات گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔

کولمبو میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشادعلی نے انڈر 21 کیٹگری کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ارشاد علی نے پاکستان کیلئے دوسرا گولڈمیڈل سینیئر کیٹگری میں جیتا۔ پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کو ٹیم کاتا میں ہرا کر جیتا۔چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس 61 کے جی میں جیتا۔

پانچواں گولڈ میڈل ہمایوں نے مائنس 60 کے جی کلاس میں جیتا۔ انہوں نے بھارت کے گورو ساندھیا کو شکست دی۔ پاکستان کا چھٹا گولڈ میڈل آرزو نے جونئیر کیٹگری کے 59 کے جی پلس میں اپنے نام کیا۔ انہوں نے بھارت کی شام باویر کو شکست دی۔

پاکستان کیلئے ساتواں گولڈ میڈل مبارک علی نے حاصل کیا۔ انہوں نے مائنس 84 کے جی کلاس میں بھارتی کراٹے کاز کو ہرا یا۔

پاکستان نے مجموعی طور پر 7 گولڈ ، 11 سلور اور 8 برانز میڈلز اپنے نام کیے۔

Read Previous

ترکیہ دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لیے پر عزم ہے ۔صدر ایردوان

Read Next

ترک سفیر کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

Leave a Reply