سری لنکا کے دالحکومت کولمبا میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ پاکستان نے دو گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل اپنے نام کر لیا
پاکستان کے کھلاڑی ارشاد علی نے دو گولڈ میڈلز جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا ۔ارشاد علی نے پہلا گولڈ میڈل ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انڈر 21 کیٹیگری میں جیتا۔ انہوں نے ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ جبکہ دوسرا گولڈ میڈل انہوں نے سینئر کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔
گولڈ میڈلسٹ ارشاد علی نے سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سخت محنت کا پھل ملا ہے، اس کامیابی کے لیے کوچ کے ساتھ کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر کا بھی بہت شکرگزار ہوں جن کی وجہ سے اس چیمپیئن شپ میں شرکت کا موقع ملا۔
پاکستان کی آرزو نے جونئیر ویمن کیٹیگری میں انفرادی کاتا میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔
