Turkiya-Logo-top

وزیر اعظم پاکستان دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ترک صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔

25 نومبر سے 27 نومبر تک سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم استنبول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے لیے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔

روانگی سے قبل وزیراعظم پاکستان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کا افتتاح ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دفاعی تعاون کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے رابطے ہماری شراکت داری کی امتیازی خصوصیات ہیں، صدر ایردوان کی قیادت میں ہمارے دوطرفہ تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔

دورے کا ایجنڈا

دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ترک تاجر برادری کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے اور ملک کے شہری مرکز استنبول میں قیام کے دوران ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ملجم پروجیکٹ

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم پراجیکٹ پر 2018 میں ترکیہ کی سرکاری دفاعی کنٹریکٹر فرم ASFAT inc کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے جس کے مطابق پاکستان نیوی ترکیہ سے ملگیم کلاس کے چار جہاز حاصل کرے گی۔

ملجم کے جہاز 99 میٹر لمبے ہیں، ان کی نقل مکانی کی صلاحیت 2400 ٹن ہے اور ان کی رفتار 29 ناٹیکل میل ہے، یہ اینٹی سب میرین جنگی فریگیٹس ہیں جنہیں ریڈار سے چھپایا جا سکتا ہے اور اس سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں استنبول میں کی گئی تھی جبکہ دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا تھا۔

بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پاک ترک اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ شراکت داری مستقل بہتری کی جانب گامزن ہے۔

Read Previous

ترکیہ دہشت گردی کے خاتمے تک اپنی جنگ جاری رکھے گا،صدر ایردوان

Read Next

9 ویں او آئی سی حلال ایکسپو استنبول میں زور وشور سے جاری

Leave a Reply