turky-urdu-logo

ترک حکومت بیوہ خواتین کے لیے نئے ہاوسنگ پروجیکٹ کا آغاز کرے گی

ترک وزارت خاندانی اور سماجی خدمات ڈیریا یانک نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترک حکومت بیوہ خواتین کے لیے ایک نیا ہاوسنگ پرجیکٹ شروع  کیا جائے گا  پراجیکٹ میں  دوہزار  مکانات کی تعمیر کی جائے گی  ۔607 ملین لیرا کے کل بجٹ کے ساتھ فی گھرانہ 300,000 ترک لیرا سپورٹ کریں گے یہ پراجیکٹ سماجی امداد کے مستفید افراد کے لیے ہوگا جن کے شوہر انتقال کر چکے ہوں اور ان کے بچوں کی تعداد کم از کم تین ہو  جو 18 سال سے کم عمر کےہوں  انہوں نے کہا کہ   اس پراجیکٹ میں  میں میونسپلٹیوں اور مخیر حضرات اور  فاؤنڈیشنز تعاون کریں گے  مکانات کی تعمیر 80 مربع میٹر کے رقبے میں  کی جائے گی ۔

ترک وزیر نے کہا کہ گھروں کی ملکیت سماجی امداد اور یکجہتی فاؤنڈیشنز (SYDV) میں ہوگی اور اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد مزید ایسے پراجیکٹ لائیں جائیں گے جو عوام کے لیے مفید ہونگے  ہاؤسنگ اسکیم  پراجیکٹ میں اب تک چار صوبوں، عثمانیہ، کہرامانمارس، سمسون اور بنگول میں دستخط کیے گئے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ : استنبول میں سیاحوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ

Read Next

ایشیائی ممالک کا مشترکہ فیسٹول انقرہ میں منعقد

Leave a Reply