مونٹی نیگرو کے بڈوا صوبے میں منعقدہ یورپی خواتین باکسنگ چیمپئن شپ میں ترک خاتون باکسر نے چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ ترک باکسر بزناز چاکروگلو کا مقابلہ آئرش حریف کیٹلن فرائیرز سےہوا ۔ قومی کھلاڑی آئرش حریف کو شکست دے کر 50 کلوگرام کیٹیگری میں یورپی چیمپئن بن گئی ہیں۔قومی باکسر نے اپنی حریف کو 5-0 کے سکور سے شکست دے کرگولڈ میڈل حاصل کیا۔
ترک وزیر کھیل مہمت محرم کاساپوگلو نے بزناز چاکروگلو کو گولڈ میڈل جیتنے اور بوسناز سورمینیلی اور سینور دیمیر کو کانسی کا تغمہ جیتنے پر مبارکباد دی، اور کہا کہ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے ہم آپ کی مزید کامیابی کے لیے دعاگو ہیں ْ
خیال رہے ترکیہ نے مئی میں ہونے والی باکسنگ چیمپئن میں پانچ سونے اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ بین الاقوامی باکسنگ ایسوسی ایشن (IBA) کی خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل حاصل کیا
قومی کھلاڑی نے اس سے قبل بھی ملک کے نام گولڈ میڈل حاصل کیا تھا
