صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اپنے 2053 کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی راہ میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دے گا۔
صدر ایردوان نے یہ بیان ملاطیہ میں متعدد پراجیکٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

گزشتہ دو دہائیوں میں ملاطیہ میں کھولے گئے سہولیات اور منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئےصدر ایردوان کا کہنا تھا کہ آج ملاتیا میں 133 منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جن کی کل مالیت تقریباً 19 بلین ترکش لیرا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت سیاسی ، معاشی اور سماجی انتشار کی لپیٹ میں ہے جبکہ ترکیہ اپنے 2053 کے وژن کو عملی جامہ پہنا رہا ہے جو ہماری قوم کو خوشحالی کی بلند ترین سطح پر لے جائے گا۔

ملاطیہ کے شہریوں نے صدر ایردوان کا پر جوش استقبال کیا۔
سڑکوں اور گلی کوچوں کو ترکیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا۔
لوگ اپنے لیڈر ایردوان سے ملنے کے لیے سڑکوں پر جھنڈے اٹھائے کھڑے تھے۔

