Turkiya-Logo-top

ترکیہ: ہاٹ ائیر بلون حادثے کا شکار، 2 اسپینش سیاح جاں بحق

ترکیہ میں ہاٹ ائیر بلون لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 اسپینش سیاح ہلاک ہوگئے۔

ترکیہ کے علاقے کیپاڈوکیا ہاٹ ائیر بلون کی اڑان کیلئے جانا جاتا ہے  جس کی وجہ سے اس علاقے میں آسمان کا منظر رنگ برنگے بلون کی وجہ سے انتہائی خوبصورت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام  نے بتایا کہ منگل کے روز ہاٹ ائیر بلون سورج طلوع ہونے کے وقت فضا میں بلند ہوا تھا جس میں عملے سمیت 28 سیاح سوار تھے جب کہ  بلون کو لینڈنگ کے وقت  حادثہ پیش آیا جس میں کئی سیاح زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد  سیاحوں کو اسپتال  منتقل کیا گیا جہاں اسپین سے تعلق رکھنے والے 2 سیاح جانبر نہ ہوسکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہےکہ بلون کو حادثہ اچانک تیز ہوا کے چلنے سے پیش آیا۔

Read Previous

صدر رجب طیب ایروان کا یوکرینی صدر کو ٹیلی فون، جنگ بندی میں تعاون کی پیشکش

Read Next

سیلاب متاثرین کے لیے ترکیہ کی امداد جاری رہے گی: اے ایف اے ڈی

Leave a Reply