turky-urdu-logo

انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

متحدہ عرب امارات میں منقعدہ انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں دی بیڈ بوائے کے نام سے معروف پاکستان کے عبداللہ چانڈیونے  بھارتی حریف کو شکست دے دی.

شکیل چانڈیو نے بھارتی کک باکسر محمد صہیب کو مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، دوران مقابلہ پاکستانی کک باکسر نے اپنے بھارتی حریف پر تابڑ توڑ حملے کرکے اپنی سبقت دکھائی۔

فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکیل چانڈیو نے اپنی کامیابی  پاکستان کےسیلاب متاثرین کے نام کی۔ انہوں نے اس جیت کے ساتھ پروفیشنل سرکٹ پر اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو 16 فائٹس تک پہنچا دیا۔

دوسری جانب بھارتی فائٹر  محمد صہیب  کو پروفیشنل سرکٹ میں  تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، وہ اپنے 17 میں سے 14 مقابلے جیت چکے ہیں۔  واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی کک باکسنگ چیمپئن شپ کے 10 مقابلوں  میں خواتین سمیت دنیا بھر سے 20 ٹاپ فائٹرز اور متعدد چیمپئن شپ جیتنے والے  کک باکسرز نے شرکت کی۔

Read Previous

ترکیہ میں بیر روزگاری کی شرح میں کمی

Read Next

بین الاقوامی پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکیہ یورپ کے لیے کتنا اہم ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply