صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ آج دنیا کے کئی ممالک ترکیہ میں متعارف کردہ سٹی ہسپتال منصوبے کو اپنا رہے ہیں
صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں ایتلک سٹی ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج، ہم اپنے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ساتھ عالم صحت کے ابھرتے ہوئے ستارے بن چکے ہیں اور اس طرح دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں ترکیہ کا نام روشن ہوچکا ہے۔ ہمارے ڈاکٹر جن کی مہارت اور محنت کے ہر سو چرچے ہیں اپنے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ایتلک سٹی ہسپتال میں ایک ہزار وارڈز، 125 آپریٹنگ رومز ، 4000 سے زائد بیڈز ہیں صدر ایردوان نے انقرہ کے سٹی اسپتال کا افتتاح کیا اور اعلان کیا کہ اس طرح کے مزید 20 اسپتال دیگر شہروں میں بھی تعمیر کئے جائیں گے
اسپتال میں علاج معالجے کی بہترین خدمات کے لئے جدید مشینری اور تربیت یافتہ ڈاکٹرز کا م کر رہے ہیں
