turky-urdu-logo

ترکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

دنیا بھر سے ترکیہ آنے سیاحوں میں اس سال ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ رواں سال کے 8 مہینوں میں ترکیہ آنے والے غیر ملکی  سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 108.48 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 29  ملین  334 ہزار 652 تک پہنچ گئی ہے۔

ترک وزارت ثقافت اور سیاحت نے اس سال   ماہ جنوری سے ماہ  اگست تک  کی مدت میں م ترکیہ  آنے والوں کی تعداد کے اعداد و شمار کا  پیش کیے ہیں۔ان اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ نے سال کے 8 مہینوں میں 32 ملین 500 ہزار 190 سیاحوں کی میزبانی کی۔

غیر ملکی سیاحوں  کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 108.48 فیصد بڑھ کر 29  ملین  334 ہزار 652 تک پہنچ گئی ہے ۔

ترکیہ  کو  سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں جرمنی 105.73 فیصد اضافے اور 3  ملین  850 ہزار 816 افراد کے ساتھ پہلے نمبر پر ، روس 22.8 فیصد اضافے کے ساتھ  اور  3  ملین  3 ہزار 836 افراد کے اضافے کے ساتھ دوسرے  نمبر پر  جبکہ  2 ہزار 120.57 فیصداضافے اور 2 ملین 360,ہزار 404  افراد کے ساتھ  برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ اس کے بعد  بلغاریہ اور ایران کا نمبر آتا ہے۔

ماہ اگست میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 52.32 فیصد بڑھ کر 6  ملین  304 ہزار 443 تک پہنچ گئی۔

ماہ اگست میں ترکی آنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد جرمنی سے 858 ہزار 265، روس سے 806 ہزار 505، انگلینڈ 550 ہزار 156 افراد اور اس کے بعد  بلغاریہ اور ایران سے آنے والے سیاحوں کی ہے۔

Read Previous

ترکیہ میں چوتھی عالمی روایتی گیمز کی تیاریاں مکمل

Read Next

ترک ٹی وی سیریز ‘داستان’ نے جنوبی کوریا میں بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Leave a Reply