turky-urdu-logo

جنوبی ترکیہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، امدادی سرگرمیاں جاری

ترکیہ کے جنوب مشرق میں جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے  فائرفائٹرز  اور  دیگر اہلکار مسلسل امدادی کاموں میں مصروف ہیں

صوبہ موگلا کے ضلع اولا  میں لگنے والی آگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی   تاہم  31 واٹر سپرنکلز ،19 واٹر ٹینڈرز، 23 افراد پر مشتعمل زمینی عملہ ،100 فارسٹ ورکرز کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے

موگلا کے گورنر اورہان تاولی کا کہنا ہے کہ آگ ہوا کی وجہ سے پھیل رہی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

دن کی روشنی میں ہیلی کاپٹر بھی امداد کو پہنچ جائیں گے  اس وقت علاقے میں کوئی انخلاء نہیں ہے۔ امید ہے کہ موسم بہتر ہونے پر ٹیمیں آگ پر قابو پالیں گی۔”

Read Previous

اسلامی ممالک کی جانب سے پاکستان کو امداد بھیجنے کا سلسہ جاری، مزید 2 طیاروں کی لینڈنگ

Read Next

ترکیہ کی سالمن مچھلی کی برآمدات میں اضافہ

Leave a Reply