turky-urdu-logo

شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن اجلاس، صدر ایردوان سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

SCOسربراہی اجلاس جمعرات سے ازبکستان میں ہوگا۔

صدر ایردوان سمیت تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،

تاشقند سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لئے بالکل تیار ہے،

تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

سر براہی اجلاس میں روس، چین، پاکستان، بھارت کے سربراہ شریک ہونگے۔

ایران ، بیلاروس کو دعوت اور مصر، قطر، سعودی عرب ،بحرین، مالدیپ اور دیگر ممالک کومذاکراتی شراکت دار کا درجہ دینے کا امکان، یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

بھارت نے کہاہےکہ وزیر اعظم نریندر مودی ازبکستان میں ہونیوالے علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

اس اجلاس میں روس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ بھی موجود ہوں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اجلاس جس میں چین، روس، چار وسطی ایشیائی ممالک( قازخستان، کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان ) ہندوستان اور پاکستان شامل ہیں15اور 16ستمبر کوازبکستان کے شہر سمر قنڈ میں منعقد ہوگا۔

بدھ کوچین میں روس کے سفیر کا کہنا تھا کہ پیوٹن اورشی سربراہی اجلاس میں ملاقات کریں گے۔

یہ کورونا وائرس کے بعد چینی رہنما کا پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔

بیجنگ کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی۔

ایک ترجمان نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اس معاملے پر ’’فراہم کرنے کے لیے کوئی معلومات نہیں ہے۔

اتوار کے روز بھارتی حکومت کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا مودی پوٹن،شی یا اپریل میں پاکستانی وزیر اعظم بننے شہباز شریف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے ۔

اپنے زیادہ تر ہتھیار روس سے حاصل کرتے ہوئے چین کی طرح بھارت نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا تھا اور روسی تیل کی خریداری میں اضافہ کر دیا تھا۔

چین کے ساتھ بھارت کے تعلقات 2020 میںمتنازع ہمالیہ سرحد پر لڑائی (جس میں 20بھارتی اور 4چینی فوجی مارے گئے تھے) کے بعد سےسرد مہری کا شکار ہیں۔

مودی اور شی نے 2019 سے دو طرفہ بات چیت نہیں کی،بھارت امریکا، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر نام نہاد سکواڈ کا بھی حصہ ہے، یہ گروپ چین کے خلاف ایک قلعے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتہ شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 15اور 16 ستمبر کو ازبکستان میں ہونیوالے سربراہی اجلاس کیلئےآئندہ ہفتے روانہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 16 ستمبر کی شام کو وطن واپس لوٹیں گے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق روسی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں کئی پُرامید فیصلے کیے جائینگے اور توقع کی جاتی ہے کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم کی باضابطہ رکنیت حاصل کرنے کے لیے وعدوں کی یادداشت پر دستخط کرے گا۔

Read Previous

پاکستان: سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈکا اجراء

Read Next

ترکیہ اور یوکرینی وزرا کے مابین اناج کی برآمد پر تبادلہ خیال

Leave a Reply