turky-urdu-logo

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم وفات پا گئیں

برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ انہوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔

جمعرات کو ڈاکٹروں کی جانب سے  ان کی صحت کے حوالے سے تشویش ظاہر کیے جانے کے بعد ملکہ کا خاندان اسکاٹ لینڈ میں ان کی رہائش گاہ پر جمع ہوا تھا۔

برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ  ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تاہم اب برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا ہے۔

ملکہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس برطانیہ کے آئندہ بادشاہ بن جائیں گے۔برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس  ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر  ریلوے اسٹیشن سے  تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات دس روز  بعد  ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور  ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی اور پھر ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپردخاک کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہوگی۔ملکہ کو سپرد خا ک کیے جانے کے دن لندن اسٹاک،بینک اور تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔

 

Read Previous

ترک کلچر روڈ فیسٹیول اس سال مختلف شہروں میں منعقد ہو گا

Read Next

ملکہ الزبتھ کی وفات پر ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

Leave a Reply