turky-urdu-logo

ایشیا کپ 2022: پاکستان کی ہانک کانگ کو تاریخی شکست، کل روایتی حریف پاک بھارت ٹاکرا ہو گا

پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں 2 وکٹوں پر 193 رنز بنانے کے بعد شاداب خان سمیت دیگر باؤلرز کی تباہ کن کارکردگی کی بدولت ہانگ کانگ کی غیرمعروف ٹیم کو صرف 38 رنز پر آؤٹ کرکے میچ 155 رنز کے سب سے بڑے مارجن سے جیت لیا۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹی20 کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے یہ پاکستان کی سب سے بڑی فتح ہے۔

گروپ مرحلے کے میچز مکمل ہونے کے بعد سپر فور مرحلے کے میچز کی صورت حال واضح ہوگئی جہاں روایتی حریف بھارت اور پاکستان ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

گروپ مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز کی ریکارڈ شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی اور کرکٹ کے شائقین کو ایک مرتبہ پھر ایک سنسنی خیز مقابلے کے لیے تیار کردیا ہے۔

سپر فور مرحلے کا پہلا میچ گروپ بی سے آنے والے ٹیموں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کل ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا میچ 4 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جو سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ بھی ہے۔

دونوں حریف ٹیمیں گزشتہ اتوار کو بھی آمنے سامنے آئی تھیں جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز کا ایک چھوٹا ہدف دیا تھا تاہم فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں میچ دلچسپ بنادیا تھا۔

نسیم شاہ نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو بھی پریشان کیے رکھا اور سلپ پوزیشن پر انہیں ایک کیچ کا موقع بھی ملا تاہم فخر زمان گیند کو اپنی گرفت میں لینے میں ناکام رہے۔

بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو آخری اوور کی چوتھی گیند پر 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں شکست دی تھی۔

ایک کرکٹ شائقین کو ایک مرتبہ پھر روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

ایشیا کپ کے سپر فور کا تیسرا میچ سری لنکا اور بھارت کے درمیان 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر فور میں اپنا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا جو شارجہ میں 7 ستمبر کو ہوگا۔

بھارت اور افغانستان 8 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔

سپر فور مرحلے کا آخری میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 9 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد سرفہرست دوٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ 2022 کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

 

Read Previous

آذربائیجان کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر بھارت مسائل پیدا کر رہا ہے، ڈاکٹر فرید شفیع

Read Next

ترکیہ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

Leave a Reply