ٹیکنوفیسٹ کاردنیز میں ترکیہ کی ڈرون بنانے والی کمپنی نے بھر پور حصہ لیا، ایونٹ کے دوران ترک ڈرون بیرکتار کی نمائش کی گئی۔
فرم کے ایک پائلٹ ٹرینر ایلیف ایرگین نے میڈیاکو بتایا کہ کزیللما (سرخ سیب) اگلے سال کے آغاز میں اپنی پہلی پرواز کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروٹو ٹائپ مئی 2021 میں مکمل کیا گیا تھا اور اسکا ساختی انضمام کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔
تاہم، مکینیکل انضمام کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔
ایرگن نے کہا کہ ڈرون میں جارحانہ تدبیر ہے، پرواز کا وقت پانچ گھنٹے اور آپریشنل اونچائی 35 ہزار فٹ ہے۔
ڈرون کو جدید ترین قرار دیتے ہوئے، ا انکا کہنا تھا کہ اس میں مختصر رن وے والے بحری جہازوں سے اترنے اور یکدم حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ اس کا ٹیک آف وزن چھ ٹن ہے اور اس میں 1.5 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت ہے۔
بیرکتار تمام مقامی طور پر تیار کردہ گولہ بارود اور فضائیہ کی انوینٹری میں موجود تمام گولہ بارود کے ساتھ ضم کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
چھ روزہ ایونٹ کا اہتمام بحیرہ اسود کے صوبے سامسون میں ترک ٹیکنالوجی ٹیم فاؤنڈیشن (T3 فاؤنڈیشن) اور ترکی کی وزارت صنعت و ٹیکنالوجی نے کیا ہے۔
اس سال کے میلے میں 40 سے زیادہ مختلف زمروں میں ٹیکنالوجی کے مقابلے ہوں گے جیسے سیمی کنڈکٹرز، ڈرون، سیٹلائٹ، راکٹ، روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت۔
