
ترک عوام اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں
صدر ایردوان کی خصوصی ہدایت پر امدادی سامان سے لدے دو ہوائی جہاز پاکستان پہنچ گئے
صدر ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات کی اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی
پاکستان کے پانچوں صوبوں میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے اب تک ایک ہزار اکسٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیںترک عوام کی طرف سے امدادی سامان لے کر پہلا جہاز کل رات کراچی ایئر پورٹ پہنچا
ترک فضائیہ کا کارگو طیارہ اپنے ساتھ 120 فیملی سائز خیمے، اشیائے خوردو نوش کے ایک ہزار پیکٹس اور ہائی جین مصنوعات کے ایک ہزار پیکٹ لے کر آیا
امدادی سامان لے کر آنے والے پہلے طیارے میں 30 ٹن سامان موجود تھا
پاکستان کے وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے ایئرپورٹ پر امدادی طیارے کا استقبال کیا اور ترک سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے سامان وفاقی وزیر کے حوالے کیا
صدر ایردوان کی خصوصی ہدایت پر ترک فضائیہ کا ایک اور طیارہ آج صبح کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا
70 ٹن کے امدادی سامان میں فیملی سائز کے 440 خیمے، چار ہزار چھ سو اسی کمبل، ایک ہزار چار سو چالیس تکیئے، تیرہ سو فوم کے گدے اور اشیائے خوردو نوش کے 432 پیکٹس شامل ہیں
ترکیہ سے امدادی سامان لے کر تیسرا طیارہ آج صبح سات بجے کراچی پہنچا
طیارہ اپنے ساتھ مچھر دانیاں، کھانے پینے کی اشیا، خشک میوہ جات اور بچوں کے لئے خشک دودھ کے پیکٹس لے کر آیا ہے
مشکل وقت کی اس گھڑی میں ترک ہلال احمر بھی اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں پیش پیش رہا
ٹرکش ریڈ کریسنٹ کے امدادی کارکن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں
صوبہ خیبر پختون خوا کے سیلاب میں گِھرے ہوئے لوگوں تک ترک ہلال احمر کے امدادی کارکنوں نے کھانے پینے کی اشیا تقسیم کیں
ترکیہ سے آنے والے امدادی سامان کا ایک بڑا حصہ بلوچستان کے شہر جعفرآباد بھی بھیجا گیا ہے
خصوصی ٹرکوں پر ترک امدادی سامان کل رات ہی بلوچستان روانہ کیا گیا جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے
ترک عوام اپنے آباؤ اجداد کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کر رہے ہیں