ترک وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ روسی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکہ کی طرف سے پابندیوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے
وزیر خزانہ نور الدین نباتی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ترکیہ کے کاروباری حلقوں میں امریکی دھمکی کے بعد خوف پیدا ہونا بے بنیاد ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بات مسرت کا باعث ہے کہ ہمارا اتحادی اور تجارتی شراکت دار ملک امریکہ اپنے کاروباری افراد کو ترکیہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہا ہے
وزیر کا کہنا تھا کہ ترکیہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
"ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، خاص طور پر سیاحت اور مختلف شعبوں میں ایک ایسے فریم ورک کے اندر جو پابندیوں سے مشروط نہ ہو۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "ترک معیشت کے تمام شراکت دار فری ٹریڈ معیشت کے اصولوں پر کاربند ہیں۔
علاوہ ازیں ترک معیشت عالمی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔”
