آسکر ایوارڈ یافتہ نیوزی لینڈ کے اداکار، ڈائریکٹر اور موسیقار رسل کرو نے ترکیہ کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے کہا یہ ایک خوبصورت ملک ہے یہاں بہت سے حسین قدرتی مناظر ہیں ۔ مجھے ترکیہ آکر بہت اچھا لگا ہے۔اپنے شائقین کو مشورہ دیتے ہوئے رسل کرو نے کہا کہ اگر آپ نے ابھی تک ترکیہ کی سیر نہیں کی تو آپ کو ضرور ترکیہ جانا چاہیے۔ان کی اس ٹویٹ کو لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے ۔
رسل کرو نے فلم گلیڈی ایٹر میں مرکزی کردار پر آسکرایوارڈ جیتا۔ وہ، جنگ چناق قلعے کے موضوع پر بنائی گئی اور دنیا بھرمیں نمائش کی گئی فلم ” دی واٹر ڈیوائنر” کی شوٹنگ کے لئے کافی عرصے تک ترکیہ میں رہے۔
"آخری امید” کے نام سے ترکیہ میں ترجمہ کی گئی اس فلم ” دی واٹر ڈیوائنر” میں رسل کرو نے 3 بیٹوں کو جنگ کے لئے چناق قلعےبھیجنے والےا ور جنگ سے 4 سال بعد بیٹوں کی تلاش میں ترکی آنے والے آسٹریلوی باپ کا کردار ادا کیا ہے۔
