turky-urdu-logo

پاکستان کی فلاح و بہبود میں ٹکا کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

ترک ادارہ برائے تعاون  وباہمی روابط کے تعاون سے پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان میں شعبہ اردو کی اپ گریڈیشن کی گئی

اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب  میں  وزیر اطلا عات و نشریات مریم اورنگزیب، پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل، ٹکا کوآرڈینیٹر محسن  بالچی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی

اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ترک سفیر کے ہمراہ  اردو ڈپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئےبے حد  خوشی  محسوس ہو رہی ہے اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

ٹکا کی جانب سے اس  ڈپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن پر ادارے کے مشکور ہیں اور ان کاوشوں کی قدر کرتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں  ممالک کو زیادہ موثر اور درست طریقے سے خبروں کا تبادلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

Read Previous

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ترکیہ کا تاریخی دورہ

Read Next

گیڈسن فرنینڈس ترک فٹ بال ٹیم بیسکٹاس میں شامل ہو گئے۔

Leave a Reply