
ترکیہ کے ساحتی شہر ایڈرن میں 16سے 19 جون تک لیونڈر فیلڈ ڈے فیسٹول منعقد کیا گیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں فوٹوگرافی کے شوقین افراد نے ایڈرن صوبے کا رخ کیا ۔
سیاحتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر سال اس فیسٹول میں ہمسائیہ ممالک یونان بلغاریہ سے سینکڑوں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اور اس سال بھی ان ممالک کے افراس اس فیسٹ میں شرکت کریں گے۔
لیوینڈر کو پہلی بار سات سال قبل ٹریسیا ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے پیشہ روانہ طور پر لگایا تھا ۔ سرمایہ کاروں اور کسانوں کی تعداد میں اس وقت اضافہ ہوا جب فی کلو لیوینڈر آئل کی قیمت میں 100یورو تک اضافہ دیکھا گیا
ترک ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی سربراہ گوحقان بلتا نے بتایا کہ ہم اس فیسٹول کو پچھلے پانچ سالوں سے منا رہے ہیں ۔ یہ ایک منافع بخش اور دل کو بہا دینے والا فیسٹول ہوتا ہے ۔ اور لوگ یہاں آ کر بہت خوش ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹول کے دوران دور دراز سے آنے والے لوگ ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں اور ان دنوں ہوٹل کا کوئی کمرہ خالی نہیں ہوتا ۔ اس سے ملکی اکانومی میں بھی بہتری آتی ہے