turky-urdu-logo

ہم ترکیہ کو ہر شعبے میں آگے لے کر جانا چاہتے ہیں،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ اگلے سال جنوری میں قومی نگرانی کی سیٹلائٹ آئی ایم ای سی ای اور 2023 کے درمیان میں ترک سیٹ 6A لانچ کرنے کے بعد خلا میں ترکیہ کی بھیجی گئی سیٹلائٹ کی تعداد 10 تک پہنچ جائے گی۔

دارالحکومت انقرہ میں ترک سیٹ 5 بی سیٹلائٹ کمیشننگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے ملک کی خلائی سرگرمیوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

صدر ایردوان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترک سیٹ 5B سیٹلائٹ افریقہ سے مشرقی وسطی اور ایشیا تک ہمارے ٹی وی اور براڈ بینڈ سیٹلائٹ کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد دے گی، یہ سیٹلائٹ دیہی اور پہاڑی علاقوں میں مواصلات کو برقرار رکھنے کے لیے آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے اور انکی انفارمیشن پہچانے میں مدد فراہم کرئے گی۔

صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی محدود رسائی کے باعث ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا تھا اس مسئلے کا حل بھی سیٹلائٹ کی وجہ سے نکل آیا ہے، ترک سیٹ 5B سیٹلائٹ 30 سالوں تک کام کرئے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم ترکیہ کو ہر شعبے میں آگے لے کر جانا چاہتے ہیں ، ان شعبوں میں ٹیکنالوجی کا شعبہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترک حکومت نے ملک کے قومی برینڈ کو مضبوط کرنے کے لیے تمام مواصلات اور سرگرمیوں میں سرکاری طور پر ملک کا نام ترکی سے ترکیہ رکھ دیا ہے جو ایک اہم قدم ہے۔

Read Previous

جہانِ تازہ کی افکارِ تازہ سے ہے نمود

Read Next

استنبول: بھارت میں مسلمانوں پر جاری ریاستی مظالم کے خلاف احتجاج

Leave a Reply