turky-urdu-logo

سوشل میڈیا کمپنیوں کو جلد سے جلد دہشتگرد مواد کو ہٹانہ ہوگا، یورپی یونین

یورپی یونین میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایک گھنٹےکے اندر اندر دہشتگردی کے مواد کو ہٹانا ہوگا۔

اگر حکم کی تعمیل نہ کی گئی تو کمپنیوں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

آن لائن پلیٹ فارمز جن میں فیس بک، ٹوئٹر سمیت کئی اور کمپنیاں شامل ہیں ، انکو یورپی یونین نے پابند کیا ہےکہ وہ ایک گھنٹے کے اندر اندر دہشتگردی کے مواد کو ہٹائیں۔

یہ پابندی 2021میں دہشتگردی سے متعلق مواد کے قانون کے تحت عائد کی گئی ہے ، اسکے مطابق کمپنیاں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سائٹس پر دہشتگردی سے متعلق مواد شائع یا پھیلایا نہ جائے۔

ایک سال قبل نافذ ہونے والے قانون نے تمام کمپنیوں کو اپنے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی لانے کیلئے 12ماہ کا وقت دیا تھا۔

اس قانون کے تحت تمام آن لائن پلیٹ فارمز ،بشمول فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر کو یورو پول یا یورپی یونین کی رکن ریاست کی جانب سے حکم جاری کرنے کے ایک گھنٹےکے اندر اندر دہشتگردی کے مواد ہٹانا ہوگا۔

اگر اس ضابطے پر عمل نہ کیا گیا تو اس کمپنی کو سالانہ آمدنی کا 4فیصد تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔

Read Previous

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے زیر اہتمام دستاویزی فلموں کے ایوارڈز تقریب

Read Next

ایران میں مسافر ٹرین کو حادثہ، 17 افراد جاں بحق

Leave a Reply