Turkiya-Logo-top

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پہلا ون ڈے میچ آج ملتان سٹیڈیم میں 4 بجے ہوگا۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ) امپائرز ہوں گے جب کہ راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

10 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز جب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر،فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ دوپہر ایک بجے سے شائقین کا گرائونڈ میں داخلہ شروع ہوجائے گا، دوسرا ون ڈے 10 اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

Read Previous

شام میں جنگ سے قبل روسی اور ترک وزرائے دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

Read Next

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے زیر اہتمام دستاویزی فلموں کے ایوارڈز تقریب

Leave a Reply