turky-urdu-logo

ترکیہ نے بیلجیئم کو ہرا کر والی بال ویمن نیشن لیگ اپنے نام کر لی۔

ترکیہ ویمن والی بال ٹیم نے نے بیلجیئم کو 1-3سے ہرا کر نیشنل لیگ اپنے نام کر لی۔

گزشتہ روز انقرہ میں ہونے والے ویمن والی بال نیشنل  لیگ  میں ترکی کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوا۔ ترک قومی ٹیم نے پول 2 کا میچ 15-25، 25-21، 25-21 اور 25-15 کے سیٹس سے جیت کر ابتدائی مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ترک مخالف اسپائکر ابرار قراقرت نے  جیت کے لیے 22 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ آؤٹ سائڈر ایلکن آیڈین نے 13 پوائنٹس بنائے اور مڈل بلاکر زہرہ گنیس نے 12 پوائنٹس حاصل کر کے مقابلہ دلچسپ بنا دیا ۔ بیلجیئم مخالف اسپائکر پولین مارٹن 13پوائنٹس بنا کر نمایاں رہی۔

ترکیہ نے  بیلجیئم کو ہرا کر پول 2کے پہلے ہفتے کا اختتام کیا ۔ پول 3کا دوسرا ہفتہ برازیل میں منعقد کیا جائے گا ۔ ترک قومی ویمن ٹیم 16جون کو برازیل کا دورہ کرے گی

Read Previous

بھارت: حکمران جماعت کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی، دنیا بھر میں احتجاج جاری

Read Next

ترکیہ میں "زیرہ ویسٹ” منصوبے کے تحت کوڑے کی ری سائیکلنگ 25 فیصد تک پہنچ گئی

Leave a Reply