turky-urdu-logo

بہت جلد ترکیہ اسپیس ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہو گا، صدر ایردوان

ترک صدر  رجب طیب ایردوان نے ٹیکنالوجی کی صنعت میں ترکیہ کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نیشنل ٹیکنالوجی موو ویژن کو نوجوانوں کی شمولیت سے حاصل کیا جائے گا۔

نیشنل ٹیکنالوجی موو کا مقصد قومی سطح پر ہائی ٹیک مصنوعات تیار کرنے کے لیے ترکیہ کے ہیومن ریسورس اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت کو مضبوط کرنا، اقتصادی اور تکنیکی صلاحیتوں  کو مستحکم  کرنا، اور ایسی پالیسیوں اور طریقے کار  کو نافذ کرنا ہے جو   جدید ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کا باعث بنیں۔

صدر رجب طیب ایردوان  نے انقرہ میں بیش تپے نیشنل کانگریس اینڈ کلچر سینٹر میں ہائی اسکول طلباء کے سائنس پروجیکٹس کے لیے  منعقدہ ایک  ایوارڈ تقریب سے   خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ اس ہدف کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ملک میں ٹیکنو پارکس کی تعداد بڑھا کر 92 کر دی گئی ہے۔

صدر  نے کہا کہ ملک میں تحقیق و  ترقی کے کلچر کو پروموٹ کرنے کے لیے  اس پروگرام کے بجٹ  میں 1 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے

صدر نے معیشت کی بحالی  کی طرف اشارے  کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کی  پہلی سہ ماہی میں معیشت نے 7.3 فیصد  ترقی کی ،  یہی وجہ ہے کہ ملک کی برآمدات میں ہر ماہ  ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔

صدر نے امید ظاہر کی کہ یہ تعداد مزید بڑھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ملک  کی دفاعی صنعت میں خودساختہ  ٹیکنالوجی کا حصہ 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

ترکئی کے خلائی پروگرام کا تذکرہ  کرتے ہوئےصدر کا کہنا  تھا کہ جلد  ترکیہ اپنے نوجوانوں کی بدولت خلائی دوڑ میں سب سے آگے ہوگا۔

Read Previous

طالبان حکومت کے قیام کے بعد بھارت سے پہلا وفد کابل یہنچ گیا

Read Next

آج دنیا بھر میں "ورلڈ سائیکل ڈے” منایا جا رہا ہے

Leave a Reply