Turkiya-Logo-top

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے یاسین ملک پر دس ہزار جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19 مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا، محمد یاسین ملک نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید ہیں۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں یاسین ملک کے گھر کے باہر قابض بھارتی فورسز کو تعینات کیا گیا، یاسین ملک کے گھر میں رشتہ دار اور ان کے چاہنے والے جمع، گھر کے باہر “یاسین ہم تمھارے ساتھ ہیں” کے نعرے لگائے گئے، حریت رہنما کی بہن کھڑکی پر قرآن پاک کی تلاوت کرتی نظر آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر کے لال چوک میں مظاہرے پھوٹ پڑے، سرینگر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

 

Read Previous

شامی مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، صدر ایردوان

Read Next

آذربائیجان میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کا معائدہ

Leave a Reply