ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی آزاد اور خودمختار فلسطین کی جدوجہد میں ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، میلوت چاوش اولو نے کہا کہ ترکی فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مل کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرے گا۔
چاوش اولو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے ۔ تاہم فلسطین کے لیے ہماری پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی حیثیت اور حرمت کا تحفظ تمام مسلمانوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر کا کہنا تھا کہ اس موقع پر، ہم اپنے تمام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے ایک بار پھر اللہ کے خصور دعا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں ۔
چاوش اولو نے بتایا کہ ترکی اور فلسطین کے وزراء کا اجلاس 29-30 جون کو متوقع ہے جس میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔
