turky-urdu-logo

امریکہ سے F-16 ڈرون طیاروں کی خریداری کا معاملہ مثبت راہ پر ہے، وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ  امریکہ سے F-16  ڈرون طیارے خریدنے کا معاملہ مثبت راہ پر ہے۔

وزیر  نے نیویارک میں صحافیوں کو  امریکی محکمہ خارجہ کے ایک خط کا حوالہ دیا جس میں امریکی کانگریس سے خطاب کیا گیا تھا کہ ڈرون  طیاروں کی فراہمی "نہ صرف ترکی بلکہ امریکہ کے لیے بھی اہم ہے۔”

میلوت چاوش اولو کا کہنا تھا  کہ ہمارے مذاکرات اور ملاقاتیں مثبت انداز میں جاری ہیں، اور کانگریس کو بھی اس زمن  میں  کام کرنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ  کانگریس کی طرف سے ترکی اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے آنے والے زیادہ تر پیغامات مثبت ہیں اور ہمارے سفارت کار بھی بہت سے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ رابطے  میں ہیں اور ان سے  ملاقاتیں بھی  کر رہے ہیں ۔

انہوں نے  امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ مثبت نقطہ نظر” جاری رہے گا۔

Read Previous

ترکی کا سیاحتی شعبہ قومی معیشت سے دوگنا ترقی کرے گا، ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل

Read Next

افغانستان میں خواتین اینکرز کو چہرہ ڈھانپنے کا حکم

Leave a Reply