ترکی،سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے .
ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک عوام سمیت تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ترک صدر کا عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عیدیں ہمارے اتحاد، یکجہتی ، بھائی چارے کی تجدید کے دن ہیں، عید کے دن یتیموں، ناداروں، ضرورت مندوں، مظلوموں کی مدد کریں۔
سعودی عرب اور یو اے ای سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، لاکھوں مسلمانوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عیدکے اجتماع میں شرکت کی۔
سعودی عرب میں نماز عید ادا کر دی گئی، لاکھوں مسلمانوں نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ۖ عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر نمازیوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے، ہر رنگ و نسل کے مسلمان نے عظیم اجتماعات میں شرکت کر کے مسلم امہ کو اتحاد و یگانگت کا پیغام دیا۔سعودی عرب کے شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد الحرام میں نماز عید ادا کی،
اس موقع پر شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان نے امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔متحدہ عرب امارات میں بھی نماز عیدکے اجتماعات میں مسلمان مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، امیر قطر نے الوجبہہ کے میدان میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر شاہی خاندان کے تمام افراد اور عام لوگوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔بحرین کی الفتاح مسجد میں عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جہاں شاہی خاندان اور شہریوں نے اجتماع میں شرکت کی،
کویت شدید گرو غبار کے طوفان کے باعث بیشتر علاقوں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات نہ ہوئے، جس کے باعث بیشتر لوگوں نے مقامی مساجد کے اندر ہی نماز عید پڑھی۔انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت مشرق بعید کے ممالک میں بھی عیدکے اجتماعات ہوئے، لاکھوں فرزندان اسلام نے نمازِعیدالفطر کے اجتماعات میں شرکت کی،رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور فرانس میں بھی پیر کو عید منائی گئی،
طویل عرصے بعد برطانیہ میں ایک ساتھ عید پرکمیونٹی خوش ہے ۔اس کے علاوہ امریکا اورکینیڈا میں مقیم مسلمان ایک ہی دن پیرکو عید منا ئی،فلسطین میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی، ہزاروں افراد نے مسجد الاقصی میں نماز عید ادا کی۔فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی عوام اور عرب ، عالم اسلام کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔ترکی میں بھی عیدالفطرمنائی گئی،
انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو خود کو تقسیم کرنے، ایک دوسرے کا مخالف بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔فرانس کی مساجد میں نماز عیدالفطر کی ادا کی گئی ، فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت نے اپنے اپنے علاقے کی مساجدمیں نماز عید اداکی۔فرانس کینواحی علاقے لاکورنیو میں ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل میں نمازعیدالفطر کی ادائیگی، فرانس کی جامعہ مسجد پیری فیت، جامعہ مسجد ویلرلیبل میں بھی نماز عید ہوئی،
اس کے علاوہ اسٹاک برک سٹدیانی جامعہ مسجد، دارالسلام مسجد کارج لاکونس میں بھی نماز عیدالفطر کا اجتماع ہوا۔فرانس کی جامعہ مسجداونی میں بھی عید الفطر پر پاکستانی کمیونٹی کا بڑا اجتماع ہوا، مساجدمیں جگہ کم ہونے کے باعث 4سے6 بار عیدالفطر کی نماز کی جماعتیں ہوئیں۔واضح رہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا میں عیدالفطر آج منگل 3 مئی کو ہوگی۔
