ترکی نے افغانستان کو مختلف پھلوں کے 20 ہزار پودے فراہم کردیئے ۔ ترک حکام کے مطابق ان پودوں میں سیب ، ناشپاتی اور دیگر اقسام کے پھلوں کے پودے شامل ہیں ۔ ان پودوں کو پکتیا ،پنج شیر ،لوگر سمیت دیگر مختلف صوبوں میں لگایا جائے گا تا کہ زرعی شعبے کو استحکام حاصل ہو سکے ۔
تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے پوست کی کاشت پر پابندی عائد کرنے کے بعد افغان کسانوں کو متبادل پودے فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ترکی نے کابل کو 20ہزار پودے فراہم کردیئے ۔اس اقدام کا مقصد افغانستان میں زرعی شعبے میں استحکام لانا ہے ۔
