
ترکی میں صدارتی مذہبی امور کے صدڈاکٹر علی ارباس کی سربراہی میں 18 رکنی وفدخیر سگالی دورے پر لاہور پہنچ گیا ۔
لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پر وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ نےمہمانوں کا استقبال کیا۔ ترک وفد نے حضرت علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے بھی معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔
ترک وفد کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار اور پھر بادشاہی مسجد میں تبرکات مقدسہ گیلری اور قرآن گیلری لے جایا گیا ۔
ڈاکٹر علی ارباس کی سربراہی میں ترک وفد ایک ہفتے کا سرکاری دورے کررہا ہے ۔
ترکی اور پاکستان کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے یہ اپنی نوعیت کا منفرد دورہ ہے۔