Turkiya-Logo-top

فیس بک میسنجر میں اسکرین شاٹ الرٹ کا فیچرجلد متعارف کروا نے کا فیصلہ

فیس بک میسنجر ایک اور بہترین فیچر پیش کرنے جارہا ہے جو اسکرین شاٹ ڈیٹکشن کا ہے جو جلد دستیاب ہوگا۔

یہ فیچر صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا اور اسکرین شاٹ لیے جانے پر نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

اس سے صارفین کو علم ہوسکے گا کہ ان کی بات چیت کا اسکرین شاٹ تو نہیں لیا گیا اور یہ اینڈ ٹو اینڈ چیٹس سمیت تمام چیٹس کے لیے دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے بلاگ پوسٹ کے مطابق ہمارے خیال میں یہ اہم ہے کہ آپ انکرپٹڈ چیٹس استعمال کریں اور خود کو محفوظ محسوس کریں، تو اگر کوئی ڈس اپیئرنگ میسجز کا اسکرین شاٹ لے تو ہم آپ کو آگاہ کریں۔

اس فیچر کا انتظار واٹس ایپ صارفین کو بھی ہے اور امکان ہے کہ میسنجر کے بعد واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کرایا جائے۔

اس سے قبل میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ آڈیو اور ویڈیو کالز کو بھی تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا تھا۔

اسی طرح انکرپٹڈ چیٹس کے لیے سروس کے بیشتر فیچرز جیسے ری ایکشنز، اسٹیکرز، میسج رئیپلائی اور فارورڈ وغیرہ کو انکرپٹڈ چیٹس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

اسی طرح صارف اب ان چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو سیو کرسکیں گے جبکہ میڈیا فائلز کو بھیجنے سے قبل ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔

Read Previous

ترکی کسی صورت روس اور یوکرین کے درمیان جنگ نہیں چاہتا، صدر ایردوان

Read Next

پاکستان: وزیراعظم عمران خان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کل چین روانہ ہوں گے

Leave a Reply