2022 بیجنگ سرمائی اولمکپس کے مختلف کھیلوں میں ترکی کی نمائندگی 7 کھلاڑی کریں گے۔
ترک قومی اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسکینگ میں 6 جبکہ آئس اسکیٹنگ میں ایک کھلاڑی کی شمولیت قطعی حیثیت حاصل کر گئی ہے۔
چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس 4 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ 20 فروری کو اختتام پذیر ہو جائیں گے۔
