turky-urdu-logo

اسلام آباد: سفارتکاروں کی بیگمات کا یتیم بچوں کے لئے بڑا اقدام

پاکستان میں مختلف ممالک کے سفیروں کی بیگمات نے "ہیڈ آف مشن سپاؤسز” کے تحت صفہ سوئٹ ہوم کے یتیم بچوں کے لئے عطیات جمع کئے، 100 بچوں میں گرم ٹوپیاں، جرابیں، گلوز اور اسکارف تقسیم کئے گئے

گروپ کے اراکین کی طرف سے جمع  کردہ عطیہ "صفہ سویٹ ہوم” ( یتیم اور مسکین بچوں کے لیے فلاحی ادارہ)   کے حوالے  کر دیا گیا –

عطیہ ترکی، اٹلی، تاجکستان، نیپال، بیلاروس، انڈونیشیا، جاپان، کرغزستان، بنگلہ دیش، یوکرین، کیوبا، ورلڈ بنک، مصر، فلسطین، عراق، آذربائیجان، کینیا اور یمن کے سفرا  کی بیگمات  کے ذاتی فنڈز کی  مدد سے  جمع کیا گیا۔

جمع شدہ رقم سے ٹوپیاں، موزے، دستانے اور سکارف خریدے گئے  جسے "صفہ سویٹ ہوم "کے 100 یتیم لڑکوں میں تقسیم کیا گیا۔

Read Previous

ترکش لیرا کی اڑان، صدر ایردوان کا حیرت انگیز اقدام

Read Next

ترکی ڈیجیٹل خانہ بدوشوں کے لیے اہم مقام

Leave a Reply