turky-urdu-logo

ہندو انتہا پسندوں نے کانگرس رہنما سلمان خورشید کے گھر کو نشانہ بنا لیا

بھارت میں  ہندو انتہا پسندوں نے سینیئر کانگریس رہنما سلمان خورشید کا نینی تال میں گھر نذرِ  آتش کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگانے سے پہلے مبینہ انتہا پسند حملہ آوروں نے اُن کی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

پولیس کے مطابق آتش زنی کے واقعے میں 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سلمان خورشید نے توڑ پھوڑ اور آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں لپکتے ہوئے شعلے، جلے ہوئے دروازے اور کھڑکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ کانگریس رہنما اپنی نئی کتاب ’سن رائز اوور ایودھیا‘ کی وجہ سے انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

ان کی کتاب میں ایک جگہ پر ہندوتوا تنظیموں کا دہشتگرد گروپوں داعش اور بوکو حرام سے موازنہ کیا گیا ہے۔

کانگریس کے متعدد سینیئر رہنماؤں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگانے والے ان پڑھ لوگوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ کتاب کس بارے میں ہے۔

Read Previous

پاکستانی بلے باز بابر اعظم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں بہترین ٹیم کے کپتان قرار

Read Next

ترکی:دنیا کی سب سے لمبی خاتون پوری دنیا کا سفر کرنے کی خواہشمند

Leave a Reply