
صدر رجب طیب ایردوان نے آزربائیجان کے صدر الہام علی یوف کو سپریم آرڈر آف ترکک ورلڈ کا ایوارڈ دیا۔
یہ پہلا ایوارڈ ہے جو ترک زبان بولنے والی ریاستوں کے اتحاد کی علامت ہے۔
ایوارڈ دینے کی تقریب رواں ہفتے استنبول میں منعقدہ ترک زبان بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل کے آٹھویں سربراہی اجلاس میں ہوئی۔
صدر الہام علی یوف کو ترکی، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان کے رہنماؤں کے دستخط شدہ فیصلے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے یہ اعلیٰ ترین ایوارڈ پیش کیا۔
یہ ایوارڈ انہیں نگورنو کاراباخ کی آزادی پر دیا گیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ گزشتہ سال آرمینیا کے قبضے سے آذربائیجانی سرزمین کو آزاد کرانا پوری ترک دنیا کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کے دوبارہ قیام نے ترک دنیا کے اتحاد اور مساوات کو وسعت دی ہے اور خطے میں دیرپا امن، استحکام اور تعاون کی راہ ہموار کی ہے۔
صدر الہام علی یوف نے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کی جانب سے اظہار تشکر کیا کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ ایوارڈ آذربائیجان کے تمام لوگوں کو دیا گیا ہے۔