turky-urdu-logo

ترک خیراتی ادارے کی 2018 سے اب تک 20 لاکھ یمنیوں کی مدد

ترک خیراتی ادارے نے 2018 سے اب تک یمن میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی مدد کی۔

استنبول میں قائم ہیومینٹیرین ریلیف فاونڈیشن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یمن میں اپنی کوششوں کو مزید تیز کر دیا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن کو دنیا کے بد ترین بحران کا سامنا ہے۔

ہمارا ادارہ یمن میں لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال، پناہ گاہ، خوراک، صاف پانی، صفائی اور تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

ملک کو بھیجی جانے والی امداد میں کمبل، کپڑے،جوتے، قالین ، کچن کا سامان، اسٹیشنری کا سا مان اور حفظان صحت کے پیکج شامل ہیں۔

فاؤنڈیشن اب تک وادی احرار میں رہنے والے 152 افراد کی موتیا کے آپریشن کر چکی ہے اور عدن میں دماغی فالج کے شکار 250 بچوں کا علاج کر چکی ہے۔

ہم نے 16 ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کو آکسیجن سلنڈر بھی فراہم کیے، اور ماریب میں ہیلتھ کیمپ قائم کیے، جہاں بہت سے مہاجرین رہتے ہیں۔

نیز، تعمیر مکمل ہونے کے بعد 12 سو یمنی طلباء مریب میں ویسل کارانی پرائمری اسکول سے مستفید ہوں گے۔

Read Previous

کھرب پتی ماڈل پیرس ہلٹن نے 40 سال کی عمر میں شادی کر لی

Read Next

پاکستان: ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بنگلادیش پہنچ گیا

Leave a Reply