turky-urdu-logo

پاکستان: ملک بھر میں 144 واں یوم اقبال

مسلم قوم کو بیداری کا سبق دینے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

پاکستان کے شہر لاہور سمیت ملک بھر میں پاکستانی قوم علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش انتہائی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

پاک فوج کی جانب سے میجر جنرل شہباز خان نے خصوصی شرکت کی۔ پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

Read Previous

پاکستان کی پہلی کیش بیک ایپ سیویر نے 33 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری حاصل کرلی

Read Next

ترکی کے شہرازمیر میں پاکستان بلیوارڈ ایونیو کا افتتا ح

Leave a Reply