ترکی کے شہر استنبول میں پاکستان کی آزادی کے حوالے سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب کی صدارت ترکی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم رکن ڈاکٹر محمد ندیم نے کی
تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے احترام میں ہال میں موجود ترک اور پاکستان شرکاء سینے پر ہاتھ رکھے کھڑے ہوگے
ہال کو پاکستانی پرچموں، قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال اور علامہ محمد اقبال کے انقلابی اشعار سے مزین پلے کارڈز اور پینا فلیکسسز سے سجایا گیا۔

اس تقریب میں سیاسی،سماجی، مذہبی،فلاحی اور طلبہ تنظیموں کے قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ ہماری زبانیں،نام اور جغرافیہ مختلف ہے مگر ہمارے جذبات،ددر اور خوشیاں ایک جیسی ہیں جیسا کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں ۔

معروف بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آفتاب نذیر نے کہا کہ پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا اور نظریہ پر قائم رہے گا ۔ہندوستان کشمیر میں بھارتی مداخلت بند کرے ۔ کشمیر میں جاری بہارتی بربریت کے خلاف عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔۔
ترکی کی طلبہ تنظیم کے قائد یحیٰ بکلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کی محبت اور دوستی لازوال ہے۔پاکستانیو نے چناق قلعہ میں اپنے ترک بھائیوں کی آزادی کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے تھے جسے ترک قوم کبھی فراموش نہیں نہیں کرسکتی
ہم پاکستان کے ساتھ تھے ساتھ اور ساتھ ہی رہیں گے۔



