Turkiya-Logo-top

سعودی عرب کی فوج کے سربراہ کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات

پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی عسکری وفد نے پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران جیو سٹرٹیجک ماحول ، افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور ٹریننگ ایکسچینج پروگرام شامل ہیں۔

علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔جنرل فیاض بن حامد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے سعودی مسلح افواج کی تربیت میں پاک فوج کی مسلسل مدد پر شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Read Previous

ترکی نے کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی لینے کا فیصلہ ترک کر دیا

Read Next

طالبان کو امریکی اکاؤنٹس میں موجود ذخائر تک رسائی نہیں ملےگی،امریکی حکام

Leave a Reply